بختاور بھٹو زیادہ درختوں پر وفاقی حکومت کی شکرگزار ؟

 

بختاور بھٹو زرداری نے وفاق پر طنز کرنے کا منفرد انداز اپنا لیا،ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی شکرگزار ہیں کہ اس نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرلیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی نے لکھا کہ ہمارے منگروزعالمی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں،جس ریکارڈ کے لیے آپ کئی عرصے سے کوشاں ہیں،

وفاقی حکومت کی اس لیے بھی شکرگزار ہوں کہ وہ اب یہ حقیقت مان رہی ہے جسے ہم پہلے سے جانتے تھے، بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر حکومت کے ایک سروے کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں سندھ میں سب سے زیادہ
درختوں کے اعداد و شمار شامل تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ سندھ میں تمر کے جنگلات 2008 سےتقریباً دوگنا ہوگئے ہیں، صوبائی محکمہ جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور سندھ نے ایک دن میں زیادہ پودے لگانے کے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں سندھ حکومت کے عالمی ریکارڈ بنانے والے ایک ایونٹ میں شریک بھی ہوچکے ہیں، تمر کے درخت عام درختوں کے مقابلے میں زیادہ آکسیجن خارج کرتے ہیں اور یہ درخت ساحلی علاقوں کو ناصرف سمندری کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آبی حیات کی افزائش کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

  • There is something wrong with the figures. How the number of trees is huge but the area consumed by them is so low? Just compare the area to tree ratio of other provinces with Sindh and it doesn’t make any sense.

  • i dont believe this…i thought she would have at least basic knowledge of data analysis… i mean pure common sense…her comment are joke of her understanding, nothing else…feel sorry for Sind!

  • کھسرے کے ہاتھوں پی پی کی تباہی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے اس کھسرے بلاول کی جگہ بے نظیر کی کوئی بیٹی ہوتی تو پنجاب میںٗ دوبارہ پی پی اپنی جگہ بنا سکتی تھی بے نظیر کیٗ دونوں بیٹیوں میں لیڈر شپ پائی جاتی ہے جبکہ بلاول کو غلط مشورے دینے والے چاہتے ہی نہیں کہ سندھ کے علاوہ جہاں جہاں بھی پی پی کیُ بینڈ بجی ہے وہاں دوبارہ ریواؤول ہو پی پی کا

  • بے وقوف خاتون ۔۔ یہ ٹین بلین ٹری کے تحت جولائی ۲۰۲۰ سے مارچ ۲۰۲۱ کے بیچ وفاقی حکومت کی طرف سے لگائی جانے والے 814ملین “نئے” درختوں کی تفصیل ہےFace with tears of joy۔۔ شاباش اپنی حماقت سے تم نے یہ بھی تسلیم کرلیا کے وفاقی حکومت نے گزشتہ نو ماہ میں پورےپاکستان میں سب سے ذیادہ درخت سندھ میں لگاۓ Smirking faceVictory hand


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >