ملیکہ بخاری کی زخمی ہونیوالی آنکھ کی کیا صورتحال ہے؟

اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھ بچالی ہے ٗ ان کی بینائی محفوظ ہے۔ زرتاج گل

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھ بچالی ہے ٗ ان کی بینائی محفوظ ہے میں کل شام تک ملیکہ بخاری کے ساتھ ہسپتال میں موجود رہی

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان کی تکلیف اور آزمائش دیکھی ہے ٗ ان کی ماں پر اور دیگر خواتین پر کیا گزری ہو گی ٗ جب ان کی بیٹی کو آپ اس طرح زخمی کریں گے ٗ باقاعدہ ماریں گے ٗ یہ تو آپ کو نہیں کرنا چاہیے، میں داد دیتی ہوں ملیکہ بخاری کو جنہیں نے بہادری سے اس پارلیمنٹ کا مقابلہ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آپ نے ججوں پر حملے کروائے ٗ آپ نے اعلیٰ عدالتوں کے اوپر حملے کروائے ٗ آپ نے جرنیلوں کے اوپر حملے کروائے ٗ آپ نے پارلیمنٹ کے اوپر حملے کروائے ٗ آپ نے خواتین کے اوپر حملے کروائے ٗ لیڈر سے لیکر نیچے تک مسلم لیگ(ن) کردار کشی اور قبضہ مافیا کی سیاست کرتی ہے ٗ یہ کوئی سیاسی جماعت نہی ایک مافیا ہے

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جماعت کا رنگ ختم ہو چکا ہے ٗ آپ عیاں ہو چکے ہیں ٗ عوام کو پتہ ہے کہ آپ غنڈہ گردی کی سیاست کرتے ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جو آپ یہاں پر طاقتور خواتین کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں ٗ کسی پر حملہ کرواتے ہیں ٗ کسی پر زبانی الزام لگاتے ہیں ٗ کسی کی کردار کشی کرتے ہیں تو آپ عام خواتین کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے ٗ آپ کس منہ سے سیاست کرتے ہیں ٗ ہمارے اور بھی لوگ زخمی ہوئے ہیں ٗ لیکن ملیکہ بخاری نے ہمت کی ہے ٗ ہمت کی ہے کہ آج وہ میرے ساتھ کھڑی ہیں اور اپنی بات کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ملیکہ بخاری نے کہا کہ کل جو ن لیگ نے کیا وہ کوئی نئی بات نہیں ہے، خواتین کو پارلیمنٹ میں قبضہ مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے، پارلیمان میں خواتین کو گندی گالیاں دی گئیں،کیا مریم نواز ہی قوم کی بیٹی ہے باقی نہیں ہیں؟

ملیکہ بخاری نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں آپ نے محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ کیا کیا،میری ذاتی طور پر تذلیل ہوئی

  • Pml is a party of thugs money launderer and kabza mafia who suck the blood of pakistan this jutha khatmal ney pakistan ko taba aur barbad kar diye .thamki dene wale goonda mard bane aur mard sey larey .beigharat aurat pey hamley karney wale muzdil

    • The sad part is even the so called neutral or so called pro PTI channels like channel 92, ARY, Sama etc were showing repeatedly the harsh reaction of PTI MNA while abusing the PMLn goons. While not showing abusive and aggressive clips of PMLn MNAs which actually resulted in injuries to PTI MNAs. This makes me wonder if these channels are under influence of Media don Murdock or Indian agencies or CIA.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >