سجل اور احد کی اسکرین پر واپسی، ‘دھوپ کی دیوار ‘کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

ٹی وی اور حقیقی زندگی کی ہردل عزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کے بعد ایک ساتھ دھواں دھار انٹری ہورہی ہے، دونوں کی ویب سیریز ” دھوپ کی دیوار” کا ٹریلرجاری کردیا گیا،جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیاجارہاہے۔

ویب سیزیز کی کہانی دوایسے نوجوانوں کی ہے جو مقبوضہ کشمیرکے تنازعات میں الگ الگ سرحدوں پر اپنے اپنے والد کو کھونے کے بعد انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں،ٹریلر میں پاک بھارت کرکٹ میچ اور سرحد پرہونے والی ایک جھڑپ شامل ہے۔

ویب سیریز میں احد رضا میر نے ہندو لڑکے وشال ملہوترا اور سجل علی نے سارہ شیر علی کا کردار نبھایا ہے،ٹریلر میں پاکستان بھارت کا میچ دیکھتے ہوئے بھارت کی فتح کے بعد وشال کو آتش بازی کرتے دکھایا گیا،اسی دوران دونوں کے والد کی آپس میں لڑائی اور پھر میتیں گھروں کو پہنچتے دکھائی گئی ہیں جس کے بعد کہانی نیا موڑ لیتی ہے۔

احد اور سجل معاملے میڈیا چینلز سے بات کرتے اور اپنے اپنے والد کو کریڈَٹ دیتے ہیں جس میں وشال کو اس کے ملک میں سراہا جاتا ہے کہ اس نے دشمن کی بیٹی کو کرارا جواب دیا،بعد میں احد کو اپنے رویے کا احساس کرتے ہوئے اور سارہ کی جانب انٹرنیٹ کے ذریعہ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے دکھایا گیاہے۔

دونوں تلخیاں بھلا کرگہرے دوست بن جاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوجائیں گے لیکن دونوں کی مائیں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ دشمن سے بات کررہے ہیں،دھوپ کی دیوار رواں ماہ 25 جون سے بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور دوہزار انیس میں ہونے والے پلوامہ حملےپر مبنی ویب سیریز کی کہانی معروف ڈرامہ وناول نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں،دیگر کرداروں میں سمعیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد، منظر صہبائی، رضا طالش اور زیب رحمان سمیت دیگرشامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >