مرحوم سلمان افضال کے اہلخانہ برے وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم کے شکرگزار

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں ٹرک حملے کے نتیجے میں قتل ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان یعنی مرحوم سلمان افضال کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لوگ گھر سے باہر شام کی سیر کیلئے نکلے تھے۔

سلمان افضال کے اہلخانہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں انہیں جس طرح حکومتی سرپرستی ملی اس سے وہ بہت پر سکون رہے اور اس کے لیے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا 6جون کو ہمارے پیاروں کو دہشتگردانہ کارروائی کے نتیجے میں ختم کیا گیا مگر اس پر پوری دنیا نے جس طرح آواز اٹھائی اور ان کے جنازے میں شریک ہوئے اس کیلئے تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں اور انہیں یہ سب دیکھ کر سکون ہوا۔

مقتول کنبے کے پاکستانی افراد نے مزید کہا کہ اس اندھیرے وقت میں جس طرح پاکستان سمیت پوری دنیا کے لوگوں نے نسل پرستی اور نفرت انگیزی و تعصب کے خلاف آواز اٹھائی یہ ان کیلئے باعث اطمینان ہے۔

انہوں نے اس واقعہ میں کردار ادا کرنے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، قائد حزب اختلاف ایران اوٹول، این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ، اونٹاریو پریمئر ڈوگ فورڈ، اونٹاریو کے اپوزیشں رہنما اینڈریا ہوراتھ، تمام کینیڈین سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے مجرم کو قانون کے کٹہرےمیں لانے میں مدد ملی۔

یاد رہے کہ اس واقعہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے قتل میں ملوث سفید فام دہشتگرد نیتھینیئل ولٹمن پر درج مقدمے میں عدالت کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں اس سے قبل اس حملہ آور کیخلاف مقدمہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی تھیں۔

  • I feel so sad about the child who had survived this horrible accident 🙁
    he has lost all his family … sad beyond words… May Allah give him strength to bear this loss. ameen


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >