اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پھر پنجاب ٹرانسپورٹ کا سارا بجٹ ہڑپ کرگیا؟

 

مسلم لیگ ن کی حکومت کا لاہور کی عوام کیلئے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا تحفہ اس سال بھی صوبائی حکومت کی جیب پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہو گا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کیلئے 16 ارب 80 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے۔

جبکہ اس 16 ارب 80 کروڑ میں سے 15 ارب 59 کروڑ 71 لاکھ روپے صرف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہوں گے۔

یعنی صوبہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے تمام باقی منصوبوں کیلئے صرف ایک ارب 20 کروڑ خرچ کیے جا سکیں گے اور15 ارب 77 کروڑ روپے براہ راست صرف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہوں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سپورٹ سروسز پر 27 کروڑ 80 لاکھ اور پیکج ٹو پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار خرچ ہونگے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے پیکج تھری پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار اور پیکج 4 پر بھی 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ ہونگے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >