شاہین آفریدی کی معذرت پر سرفراز احمد کا ردعمل بھی آگیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی معذرت کا جواب دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز فاسٹ باولرشاہین شاہ آفریدی نے اپنے نامناسب رویے پر سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد سے معذرت کرتےہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ سرفراز احمد ہم سب کا فخر ہیں۔ وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچ میں جو بھی ہوا وہ وقتی گرما گرمی کا نتیجہ تھا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کی عزت کرتے ہوئے اس موقعہ پر خاموش رہنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئیرز کی عزت کی ہے اور سرفراز بھائی کے لیے بھی نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

شاہین آفریدی کی ٹویٹ کے جواب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میدان میں جو کچھ ہوا وہ میدان میں ہی رہنا چاہیے’۔

سرفراز احمد نے لکھا کہ ’آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو، اللہ تمہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں۔‘

واضح رہے کچھ دیر قبل شاہین شاہ آفریدی نے دوران میچ نوک جھونک پر سرفراز احمد سے معذرت کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >