لاہورہائیکورٹ: 75 سال سے انصاف کیلئے دربدر مالک کو بالآخر زمین کا قبضہ مل گیا

لاہور ہائی کورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے سے شروع ہونے والے زمین کے ایک تنازعے سے متعلق کیس پر فیصلہ سنادیا ہے۔عدالت نے نامو بی بی کی 119 کنال 11 مرلے کی زمین پر سول کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے 1946 سے زمین پر قبضے کو غیر قانونی قرار دینے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار کا موقف ہے کہ انہوں نےیہ 119 کنال11 مرلے زمین 14 ہزار روپے کے عوض خریدی اور اس پر 1946 سے 1060 تک قابض بھی رہے، مگر درخواست گزار کسی بھی فورم پر اس زمین کو خریدنے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکے۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار نہ تو ادائیگی کی تاریخ یا وقت بتاسکے اور نہ ہی سیل اگریمنٹ دکھانے میں کامیاب ہوئے، درخواست گزار کے خلاف انہی شواہد کی بنیاد پر1961 میں بہاولپور کے کلکٹر نے فیصلہ سنایا اور زمین پر اس کے قبضے کو کو غیر قانونی قرار دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ زمین پر قبضہ کتنا بھی طویل کیوں نہ ہو کسی اور کے مالکانہ حقوق ضبط نہیں کرسکتا، کلکٹرکے فیصلے کے بعد1980 میں تعینات اے ڈی سی بہاولپور نے بھی اپنی فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار زمین کے مالک ہونے کا کوئی قانونی نکتہ پیش نہیں کرسکا۔

ہائی کورٹ نے لکھا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں آیا جس نے 2011 گواہوں کے بیانات اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کے خلاف فیصلہ دیا، سیشن کورٹ نے بھی 2015 میں درخواست گزار کے قبضے کو غیرقانونی قرار دیا جس پر درخواست گزار نے سیشن جج کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار زمین پر قبضہ اور اس کے مالکانہ حقوق چاہتا ہے، اس نے بطور ثبوت جواسٹام پیپر فراہم کیا اس کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا، عدالت درخواست گزار کی درخواست فوری طور پر مسترد کرتی ہے۔

  • انگریزوں کے پاس برصغیر کا اہم ریکارڈ ابھی بھی موجود ہے افتخار محمد چوہدری نے بھی ایک ایسے ہی کیس کے متعلق معلومات لیں تھی برطانیہ سے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >