پشاور میں بی آر ٹی ٹریک پر شہری کی خودکشی کی کوشش، وجہ کیا بنی؟

پشاور میں بی آر ٹی ٹریک پر شہری نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریپڈ ٹرانزٹ پشاور نے واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شہری بت ملک سعد شہید اسٹیشن پر فلائی اوور سے نیچے چھلانگ لگائی اور شدید زخمی ہوگیا۔

متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ شخص کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل سعد گھر سے اہلیہ سے جھگڑا کرکے نکلا تھا جس کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کے دونوں بازو ٹوٹ چکے ہیں، جب کہ سر پر بھی شدید چوٹ لگی ہیں۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب لاہور ڈیفنس فیز 5 خیابان راحت کے قریب واقع گھرمیں 50سالہ سعید نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔علاوہ ازیں نیوکراچی یوسف گوٹھ کے قریب واقع دکان میں 28سالہ سردار خان نے زہریلی چیز پی کر خودکشی کر لی ۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>