فیروز خان کی جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر کو ملازمت کی پیش کش

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی،بیروز گاری کے باعث جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک کو ملازمت کی پیش کش کردی،

انسٹاگرام پر فیروز خان نے لکھا کہ اگر کوئی شخص میرا عبدالملک سے رابطہ کروا دے تو میں انہیں ملازمت دینا چاہتا ہوں، فیروز خان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہاہے۔

‘محبت کا شربت’ کے نام سے تربوز کا جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو ہر شخص نے ہی افسوس کا اظہار کیا،عبدالمالک نے چین کی یونیورسٹی سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی،جس کے بعد وہ بہترین مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے وطن واپس لوٹ گئے،

لیکن یہاں نوجوان عبدالملک کو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی کوئی بہتر ملازمت نہ مل سکی، تنگ آکر انہوں نے جوس بیچنے کا کام شروع کردیا۔

پاکستان میں ایسے بہت سے بیروز گار نوجوان ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باجود ملازمت سے محروم ہیں، اور در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں، اور جب گزارا مشکل ہوجاتا ہے تو پھر تنگ آکر رکشہ چلانے، جوس کا ٹھیلا لگانے جیسے دیگر چھوٹے موٹے کاموں کو آمدن کا ذریعہ بنالیتے ہیں، ملک میں بہتر مستقبل نہ ہونے باعث بیشتر نوجوان بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • میرے خیال میں تو اسمیں ایسا کچھ غلط نہیں۔۔۔ وہ تعلیم یافتہ ہے۔۔ وہ اپنے کاروبار کو ساری عمر ریڑھی پہ نہیں چلائیگا بلکہ وہ اس کاروبار کو بہت دور تک لے جا سکتا ہے بجائے دوسروں کے آگے سر سر کرنے کے اور ساری عمر احسان کے زیر اثر گزارنے کے وہ خود کا باس بن سکتا ہے۔

  • Assalamualaikum bhai job k chkr choro apna Jo karobar ha wohi thik ha Allah Pak apko esi me traqi ata kre job k chkr me progy phir ap ko sb ki sunna pre gi apna Kam skon ka Kam ha na ksi sno or na koi ap ko kuch boly ga shrbt bht zabrdast ha kl hi pya ha many Mari dill sa dua ha Allah Pak apko traqi or kamrani ata kre Aameen summa Aameen


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >