ویڈیو : چین کا شاہکار، 10منزلہ بڑی عمارت ایک دن میں مکمل تیار کر لی

چین کے بلڈرز نے کردیا کمال،صرف ایک دن میں دس منزلہ عمارت کردی تیار، اٹھائس دن میں تیار کی گئی عمارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے،عمارت کی تیاری کیلئے کمرے اور گوشے کارخانے میں ڈھالے جاتے ہیں،اور انہیں ٹرکوں پر رکھ کرعمارت کے مقام تک لے جایا جاتا ہے،وہاں تمام گوشوں کو ایک جگہ جمع کرکے نٹ اور بولٹس سے جوڑا جاتا ہے۔

عمارت کا پورا اسٹرکچر زلزلے کو برداشت کرسکتا ہے،حسبِ ضرورت اسے کھول کر دوبارہ دوسرے مقام تک لے جایا جاسکتا ہے،چینی کمپنی براڈ گروپ نے یہ نیا کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل براڈ گروپ کئی اسپتال، ہوٹل اور گھر اس انداز میں تیار کرچکی ہے،براڈ گروپ کے ترجمان کے مطابق عمارت کے تمام حصوں کو ایک جگہ پہنچایا گیا جہاں کرینوں اور مزدوروں کی مدد سے 28 گھنٹوں اور 45 منٹ میں پوری عمارت اسمبل کی گئی۔

بلڈنگ کا ہر حصہ بالکنی،غسل خانے اور کمرے وغیرہ یکساں جسامت کےبنائے گئے،جنہیں آسانی سے ماڈیول کہا جاسکتا ہے،انہیں فولڈ کرکے ٹرکوں میں رکھا جاتا ہے اور مطلوبہ مقام تک پہنچایا جاتا ہے۔ ہرماڈیول کا ڈھانچہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنایا گیا،جس میں وائرنگ، انسولیشن، وینٹی لیشن اور دیگر سہولیات رکھی جاتی ہیں،پھر ان کے ڈھیر لگا کر انہیں نٹ بولٹ سے جوڑکر پانی اور سیوریج کی لائنیں ڈالی جاتی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >