چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زرعی ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کرے گا

چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زرعی ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کرے گا

چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک منصوبے کے  دوسرے مرحلے میں زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق   پاکستان جیسے ملک میں زرعی ترقی ملک  کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے تکنیکی ترقی اور جدت بہت ضروری ہے، اس شعبے میں تکنیکی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے دوست ملک چین آگے بڑھا  ہے اور پاکستان کو زرعی شعبے سے متعلق  ٹیکنالوجی منتقل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ٹیکنالوجی کی یہ منتقلی پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں شرو ع ہوگی  جس میں دو طرفہ تعاون کے ذریعے کپاس کی پیدوار سے متعلق امور کو حل کرتے ہوئے پیداوار میں اضافے کیلئے کوششیں کی جائیں گے۔

پلاننگ کمیشن کے حکام نے اس  حوالے سے  سی پیک کے دوسرے مرحلے کے دوران زراعت اور  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں کو ترجیح دینا شروع کردی ہے، جس کیلئے سی پیک کے فریم ورک کےتحت نئے ورکنگ گروپس بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔

حکومت اس پروگرام کے تحت پاکستان میں زراعت کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی  سے روشناس کروانے ، کاشت کاروں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اس شعبے سے معیشت پر مثبت اثرات کو بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

سی پیک کے دوسرے مرحلے کے دوران جن دیگر شعبوں پر توجہ دی جائے گی ان میں  سائنس و ٹیکنالوجی اور  سیاحت بھی شامل ہے جس کیلئےپاکستان کو چینی ماہرین کی مکمل معاونت حاصل ہوگی، یہی وجہ ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

  • گنجوں نے سی پیک میں صرف کوئلے کے بجلی گھر اور اورنج ٹرین بلکہ پاکستان کی تباہی کے منصوبے بنائیں۔۔

    • PMLn prepared a trap for PTI in 2018 thinking they can defeat PTI like they defeated PPP in Pakistan. However, it seems that Imran and PTI due to sheer hard work and good luck have defeated the strategy and plan of PMLn and opposition.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >