سابق سینیٹر عثمان کاکڑ برین ہیمبرج کے بعد کومہ میں چلے گئے،سیاسی رہنماؤں کے دعائیہ پیغامات

سابق سینیٹر عثمان کاکڑ برین ہیمبرج کے بعد کومہ میں چلے گئے،سیاسی رہنماؤں کے دعائیہ پیغامات

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر عثمان کاکڑ برین ہیمبرج کے بعد ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں، ان کی جلد صحت یابی کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے دعائیہ پیغاما ت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیارتوال نے عثمان کاکڑ کی طبیعت ناسازی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہ جمعرات کو عثمان کاکڑ اپنے گھر میں موجود تھے کہ انہیں برین ہیمبرج کا اٹیک آیا، اٹیک اس قدر شدید تھا کہ ان کی دماغ کی شریان پھٹ گئی اور عثمان کاکڑ گر گئے جس سے ان کے سر پر بھی چوٹ آئی۔

عبدالرحیم زیارتوال کے مطابق عثمان کاکڑ کو فوری طور پر نیوروسرجن کے کلینک پر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا آپریشن کیا ، آپریشن کے بعد انہیں سٹی انٹرنیشنل ہسپتال میں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ، عثمان کاکڑ اس وقت کومہ کی حالت میں ہیں۔

واضح ہو کہ عثمان کاکڑ پشتون قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں سربراہ محمودخان اچکزئی کے بعد سب سے مقبول رہنما ہیں، انہوں نے 3 دہائیوں قبل سیاست کا آغاز اسی جماعت سے کیا تھا اور آج بھی وہ اسی میں موجودہیں، ان کے پاس جماعت کے مرکزی سیکرٹری اور صوبائی صدر کے عہدے ہیں۔

عثمان کاکڑ کی ناساز طبیعت پر سیاست دانوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی علالت کا سن کر بہت فکر ہوئی۔ پاکستان میں کاکڑ صاحب جیسے بہادراور جرات مند سیاستدان بہت کم ہیں ۔اللّہ انہیں سلامت رکھے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عثمان کاکڑ صاحب کی گرنے سے کومے کی حالت میں جانے کی خبر ہم سب کے لئے انتہائی افسوسناک اور باعث پریشانی ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم انہیں جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سابق سینیٹر عثمان کاکڑ ایک مرد ِ جری ، آئین و جمہور کی حکمرانی کے بڑے داعی ہیں اللّٰہ کریم انھیں صحت کاملہ سے نوازیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سابق سینیٹر عثمان کاکڑ جمہوری جدوجہد کرنے والے جرات مند سیاسی کارکن اور عوامی رہنما ہیں۔ ان کی سلامتی کے لیے دعائیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی عثمان کاکڑ کیلئے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ صاحب جو اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، میری دل سے دعا ہے کہ اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے، ایسے بہادر اور جرات مند لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے عثمان کاکڑ کی علالت کی وجہ کار ایکسیڈنٹ بتا یا اور کہا کہ عثمان کاکڑ  موٹر کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوئے ہیں ۔ آپریشن کے بعد جسمانی نقصان کا پورا پتہ چل سکے گا۔یا ﷲ عثمان بھائی کو ہر قسم کی تکلیف جسمانی معذوری سے بچا اور جلد صحتیاب کریں۔

  • He did not had brain hemorrhage bc of falling you idiot patwari
    dado charger.
    May be he fell brain hemorrhage. 😂😂😂😂
    Anyway hope he gets well soon and everyone who is ill.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >