اسلام آبادہائی کورٹ حملہ کیس میں وکیلوں کے لائسنس بحال،کیا معاملہ ختم ہو گیا؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آٹھ فروری کو عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے اسلام آباد بار کے تمام وکلا کے لائسنس بحال کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وکلا کے مس کنڈکٹ پر لائسنس معطلی کے آرڈرز واپس لے کر مزید کارروائی کے لیے تمام وکلا کے خلاف ریفرنس پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کو بھیجوا دئیے۔ جن 25 سے زائد وکلا کے لائسنس بحال کئے گئے ہیں ان میں صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن زاہد راجہ ، سیکریٹری ہائی کورٹ بار تصدق حنیف، اسلام آباد بار کونسل کے ممبر نصیر کیانی ،وکیل پیر فدا ایڈووکیٹ و دیگر شامل ہیں۔

وکلا کے خلاف اسلام آباد کچہری اور ہائی کورٹ حملہ کے تناظر میں کارروائی عمل میں لائی گئی تھی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 25 سے زائد وکلا کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کا فیصلہ سنادیا عدالت نے فیصلے میں کہا تمام وکلا کیخلاف کیس کی کارروائی کیلئے ریفرنس پاکستان بار کونسل سمیت متعلقہ بار کونسلز کو بھیج دیں گے۔

عدالت نے کہا رجسٹرار وکلا کیخلاف کارروائی کیلئے کیسز شواہد سمیت بار کونسل کو بھجوائیں۔ پاکستان بار کونسل اور متعلقہ بار کونسلز ہائیکورٹ کی آبررویشن سے متاثر ہوئے بغیر کارروائی کریں۔ فیصلے کے مطابق آٹھ فروری کا دن پاکستانی عدلیہ کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،آٹھ فروری کو وکلا نے ہائیکورٹ پر دھاوا بولا ، پتھر برسائے اور چیف جسٹس کے چیمبر میں توڑ پھوڑ کی۔

ماضی میں وکلا کی جانب سے انفرادی مس کنڈکٹ کے واقعات سامنے آتے رہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ وکلا کے اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ ایسے واقعہ کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔ وکالت ایک قدیم اور نوبل شعبہ ہے، بانی پاکستان بھی وکیل تھے۔ اعلیٰ عدلیہ کے جج وکلا میں سے ہی بنتے ہیں، آج کی بار مستقبل کے بنچ کی نرسری ہوتی ہے،ہائی کورٹ حملہ کے ذمہ دار وکلا کے ریگولیٹر کی جانب سے تادیبی کارروائی کی توقع ہے۔

عدالت نے فیصلے میں یہ بھی لکھا ہے کہ وکیل شعیب شاہین کی اس دلیل سے اتفاق نہیں کہ معاملہ غیر موثر ہو گیا ہے۔

    • وکیل پیر فدا ایڈوکیٹ
      اسلام آباد کونسل کا ممبر
      کیا بیعت غیر وکیل بھی کرسکتے ہیں یا صرف وکیل ہی ؟
      😂😂😂😂


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >