شاہی قلعہ لاہور بحال، آنے  والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعے کی تزئین و آرائش کے بعد  تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاہور کے شاہی قلعے کی تصاویر شیئر کیں اور کہا "شاہی قلعے کو  بحال کردیا گیا ہے”۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تاریخی قلعے کو آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا ہے، ہماری حکومت تمام تاریخی مقامات کو بحال کرنے اور  اسے آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ بنانے کی خواہاں ہیں۔

انہوں نے لاہور کے شاہی قلعے کی تازہ ترین تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہی قلعے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے جس نے قلعے کی تاریخی خوبصورتی کو مزید اجاگر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت سیاحت پنجاب نے 10 اکتوبر 2020 کو شاہی قعلے اور اس سے متصل دیگر عمارتوں کے تاریخی نقوش کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس منصوبے کیلئے فرانسیسی ادارے نے حکومت پنجاب سے تعاون کا عہد بھی کیا تھا۔

18 اگست 2020 کو وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد لاہور کےشاہی قلعے کی بحالی اور اردگرد کے علاقے کو بفرزون بنانے کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

شاہی قلعہ لاہور بحال، آنے  والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا، عمران خان

شاہی قلعہ لاہور بحال، آنے  والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا، عمران خان

شاہی قلعہ لاہور بحال، آنے  والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا، عمران خان

شاہی قلعہ لاہور بحال، آنے  والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا، عمران خان

شاہی قلعہ لاہور بحال، آنے  والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا، عمران خان

شاہی قلعہ لاہور بحال، آنے  والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا، عمران خان

شاہی قلعہ لاہور بحال، آنے  والی نسلوں کیلئے محفوظ کردیا گیا، عمران خان

  • Featured Content⭐

    24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    >