بلاول کا حکومت پر طنز،گدھوں کی تعداد میں کس کے دور میں کتنا اضافہ ہوا؟

 

بجٹ کے دوران اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسے حکومت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

اقتصادی رپورٹ کے مطابق سال دوہزار اکیس میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ بڑھ گئی ہے پہلے پاکستان میں گدھوں کی تعداد پچپن لاکھ تھی ایک لاکھ کے اضافے سے 56 لاکھ ہو گئی ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ اس سے پہلے ادوار حکومت میں کب کب کتنی کتنی تعداد رہی ہے۔موجودہ حکومت کے گزشتہ مالی سال 2020 میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ ہوا اور موجودہ تعداد 56 لاکھ ہو گئی۔ 2019 میں بھی گدھوں کی تعداد ایک لاکھ بڑھی ، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2018 میں بھی یہ اس تعداد میں ایک لاکھ کا ہی اضافہ ہوا۔

2017 میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ بڑھی اور مجموعی تعداد 53 لاکھ ہو گئی جب کہ 2016 میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس تعداد میں ایک لاکھ کا ہی اضافہ ہوا۔
2015 میں بھی گدھے اُتنے ہی تعداد میں بڑھے اور مجموعی تعداد 51 لاکھ دکھائی گئی۔
اس طرح 2014 میں بھی ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا، سال 2012 اور 2013 میں
گدھوں کی آبادی 49 لاکھ بتائی گئی۔

اس طرح 2012 اور 2013 کے درمیان گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ نہیں ہوا لیکن 2011 اور 2010 میں ایک بار پھر گدھوں کی تعداد میں ایک ایک لاکھ کا اضافہ ہی دکھایا گیا ۔

اس طرح 2010 میں ملک بھر میں گدھوں کی تعداد 47 لاکھ تھی جو کہ اس مالی سال تک 56 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

  • Is bewakoof ko sochna chaye k tadad men izafay ka mtlb hae k ab haram goshat khilany men kami hui hae ya ho skta khtm e ho gya ho. Ab gadhon ka goshat restaurants men nae khilaya jata to zahir hae izafa he hna na tadad men 😅😅😅


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >