پنجاب میں ہیپاٹائٹس ایکٹ کا نفاذ، حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ہیپاٹائٹس ایکٹ کا نفاذ، حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ہیپاٹائٹس ایکٹ کے نفاذ سے صوبے کے تمام حجاموں کو محکمہ صحت سے رجسٹرڈ کرانا لازمی ہو گا۔ صوبے بھر میں تمام حجاموں کو 3 ماہ کیلئے عارضی لائسنس جاری ہو گا۔

عارضی لائسنس کے حامل حجاموں کو مکمل تربیت یافتہ اور ہیپاٹائٹس فری سرٹیفیکیٹ کے حامل ورکرز رکھنے پر ہیلتھ انسپکٹر سے معائنہ کرانا ہو گا جس کے بعد ہی حتمی لائسنس جاری ہو گا۔

دوسری جانب حجاموں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر معائنہ کرنے والے ہیلتھ انسپکٹر بےجا تنگ نہ کریں تو وہ حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کریں گے۔

عوام کا خیال ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے حجاموں، ہیئر ڈریسرز کی دکانوں پر صفائی اور انتظامات میں مزید بہتری آئے گی، جس سے یقیناً ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

  • یہ پروفیشنل ایجوکیشن بہت ضروری ہے۔

    حفظان صحت کی کلاس پاس کیے بغیر کسی کر ہوٹل یا رسٹورانٹ چلانے کی بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    اسی کو پڑہی لکھی قوم کہتے ہیں

    ہر پروفیشنل کی کلاس اور لائسنس ہونا چاہیے۔

    ُ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >