پارلیمنٹ لاجز میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والا شخص کون تھا؟

اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے  پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے،   کہا جارہا ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت   سنتوش کمار کے نام سے ہوئی جو کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور تھا۔

لال چند نے  ڈرائیور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور گھریلو تنازعے کا شکار تھا، اس سے خودکشی سے قبل ویڈیو بھی بنائی جس میں اس نے بیان دیا کہ  بیوی  اور ساس سے  تنگ آگیا ہوں۔

لال چند نے مزید کہا کہ سنتوش کمار  کو میرے پاس  بطور ڈرائیور کام کرتے ہوئے چار سے پانچ سال ہوچکے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>