راولپنڈی رنگ روڈ کی زمین کیلئے16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوازا گیا،ثبوت مل گئے

راولپنڈی رنگ روڈ کی زمین کیلئے16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوازا گیا،ثبوت مل گئے

محکمہ اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں 16 سوسائٹیز کو نوازے جانے کے ثبوت اکھٹے کرلیے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق لینڈ ایکوزیشن کمشنر  وسیم تابش نے کمشنر راولپنڈی محمد محمود کے منع کرنے کے باوجود 16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سرکاری خزانے سے22 کروڑ 85 لاکھ سے زائد کی رقم لینڈ ایکوزیشن کی مد میں  دلوائی اور بدلے میں 480 کنال زمین  حاصل کی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق  لینڈ ایکوزیشن کمشنر نے  بااثر افراد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے30 لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے زمین ایکوائر کی، سب سے زیادہ”سستی بستی سوسائٹی ” سے  5کروڑ 25 لاکھ کے عوض160 کنال اراضی خریدی۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق لینڈ ایکوزیشن کمشنر نے  بذات خود رنگ روڈ کے قانون میں ترمیم کی اور  پروگریس ریویو کمیٹی کی ہدایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ادائیگیاں کیں۔

یادرہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے ڈیزائن  میں بااثر افراد کے کہنے پر تبدیلی کی گئی اور  متعدد نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بااثر افراد کو مالی فائدہ پہنچایا گیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >