کراچی:بہو کے بزرگ ساس پر بدترین تشددکی ویڈیو وائرل

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں ساس پر خاتون کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ بہو ساس پر بہیمانہ تشدد کرتی رہی اور گالیاں دیتی رہی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ خاتون کو ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بوڑھی عورت کا بالکل لحاظ نہیں کررہی ، کبھی اس پر تھپڑوں کی بارش کرتی ہے، اسکی ٹانگیں کھینچ کر اسے گھسیٹتی ہےتو کبھی گلہ پکڑتی ہے۔ بزرگ ساس پر تشدد کرتے ہوئے بہو اسے گالیاں بھی دیتی نظر آرہی ہے۔

ویڈیو میں ایک بچی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جو بزرگ خاتون پر تشدد کرنے سے منع کررہی ہے۔ لیکن وہ خاتون اسے گریبان سے پکڑتی ہے اور گھسیٹ کر کمرے سے باہر لے جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ پولیس کے مطابق معمر خاتون کی شناخت رشیدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ خواتین پولیس کی ایک ٹیم کو متاثرہ خاتون کے گھر بھیجا گیا لیکن بہو گھر سے فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بیٹا بیوی کے اکسانے پر ماں پر تشدد کرتا ہے۔

راولپنڈی کے ارسلان نامی شخص نے پیسے کی لالچ اور بیوی کے اکسانے پر والدہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، بہن دہائیاں دیتی رہی لیکن بھائی نے ایک نہ سنی اور بدبخت بیٹا ماں کو زمین پر گرا کر لاتوں گھونسوں سے تشدد کرتا رہا۔

بہن نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ بعدازاں بیٹے نے معافی مانگی تو ماں نے بیٹے کو معاف کردیا۔

  • Aaj kal kay buzarg bachoon say 10 haath agay hain… Aaj kal kay buzarg aisay kaam kertay hain Family Politics waghra kay jab tak unn kee thukaee thoree bohat na kee jay un ko araam nahee aataa.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >