بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اندرون سندھ میں  بہنوئی نے مبینہ طور پر دوستوں کے ساتھ مل کر سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں  بہن کے گھر رہنے والی یتیم لڑکی کو اس کے بہنوئی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا  کہ اس کے والدین نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی بہن کے گھر رہائش پزیر ہے،  واقعہ کے روز ملزم نے  اپنے 4 دوستوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ زبردستی کی اور اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق  لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے  لڑکی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >