الیکشن کمیشن نے "الیکشن ایکٹ” سے متعلق تحفظات پر حکومت کو خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن نے "الیکشن ایکٹ" سے متعلق تحفظات پر حکومت کو خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر الیکشن ایکٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکٹ کی 13 شقیں آئین سے متصادم ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے خط وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹری کو ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی متعدد شقیں آئین سے متصادم ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور کردہ الیکشن ایکٹ میں آبادی کے بجائے ووٹرز پر حلقہ بندیوں کی تجویز آئین سے متصادم ہے، اسی طرح ووٹرز لسٹیں تیار کرنے کا اختیار بھی آئین نے الیکشن کمیشن کو دے رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ایکٹ کی 13 شقیں آئینی اصولوں پر پوری نہیں اترتیں، سینیٹ انتخابات کے دوران بھی اوپن ووٹنگ آئین اور سپریم کورٹ کی رائے کے بھی خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں ترامیم کے معاملے کو وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

  • جب بابر اعوان نے شپ اپ کال دیا تو اب یاد آیا کہ ملک میں کوئی حکومت بھی ہے ورنہ الیکشن کمیشن توسمجھ رہی تھی کہ ملک میڈیا چلا رہا ہے اسلیے پہلے اپنی بکواس / خواہشات میڈیا کو دے دی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >