تحریک انصاف آزاد کشمیر کے امیدوار صغیر چغتائی کی لاش منگلا ڈیم سے مل گئی

پی ٹی آئی رکن آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی کی لاش منگلا ڈیم سے مل گئی

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی لاشیں منگلا ڈیم سے مل گئیں۔

رواں ماہ اُن کی گاڑی دریائے جہلم میں گرگئی تھی،اسسٹنٹ کمشنر میرپورآزاد کشمیرمنیر احمد قریشی کے مطابق منگلا ڈیم میں قلعہ رام کوٹ کے قریب دو لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت سردار صغیر چغتائی اور اُن کے ڈرائیورکے نام سے ہوئی ہے۔

آزاد پتن کےمقام پر صغیر چغتائی کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جاگری تھی،حادثے میں صغیر چغتائی، سیکریٹری اور ان کے ڈرائیور ڈوب گئے تھے÷

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سابق وزیر اعظم وصدر پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود، کمشنر میرپور محمد رقیب ،ڈپٹی کمشنر بدرمنیر اور ایس ایس پی راجہ عرفان منگلاڈیم پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو پورسٹمارٹم کےلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار اسمبلی حلقہ 5 پونچھ آزادپتن میں گاڑیوں کے تصادم کے بعد سے لاپتہ تھے،صغیر چغتائی کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لئے گزشتہ 8 روز سے سرچ آپریشن جاری تھا۔

صغیر چغتائی کے سیکریٹری کی لاش گزشتہ دو روز قبل ڈڈیال سے برآمد ہوچکی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>