سندھ میں 60لاکھ بچے تعلیم سے محروم، رپورٹ جاری

سندھ میں 60لاکھ بچے تعلیم سے محروم، رپورٹ جاری

صوبے سندھ میں تعلیم کی ابتر صورتحال،بچے بھی اسکول جانے سے محروم رہ گئے، اس حوالے سے ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن پولیٹیکل اکانومی آف ایجوکیشن ان سندھ 2020کی رپورٹ جاری کردی گئی،جس کے مطابق سندھ میں 60لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے،ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم خاصخیلی نے کہا کہ سندھ میں 60لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے۔

ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت پولیٹیکل اکانومی آف ایجوکیشن ان سندھ 2020 کے ویبنار میں ملک کے نامور ماہرین تعلیم اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی،بیلا رضا جمیل نے کہا کہ حکومت سندھ نے اسکول نہ جانے والے بچوں کا ڈیٹا دینا بند کردیا،جس سے خواندگی کی شرح کا اندازہ لگانا مشکل ہوگیا،اس بنا پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی پالیسیاں غیرموثر ہورہی ہیں،حکومت کو چاہیے کہ تعلیم کے حوالے سے ہر پہلو کا ڈیٹا عوام کو مہیا کرے۔

معروف ماہر تعلیم صادقہ صلاح الدین نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے حکومت کو چاہیے کہ گرلز اسکول میں تمام سہولتیں مہیا کرے تاکہ بچیاں اسکول میں مسائل کا شکار نہ ہوں،حکومت خواتین اساتذہ کی عزت و توقیر کے حوالے سے بھی بہتر اقدامات کرے،اسکولوں میں بچوں کو سزاسے زیادہ پیار سے تعلیم دینے کیلئے بھی جامع حکمت عملی پر زور دینا ہوگا۔

  • PPP and PML-N type parties are happy to keep people deprived of the basic necessities so that they can continue getting votes based on the same promises of Roti, Kaprha and Makaan again and again.

  • جو باقی پڑھے ہیں وہ بھی جاہل ہیں جو ان چوروں کو بار بار ووٹ دیتے ہیں۔ سندھ کے عوام پڑھ بھی جائے تو کیا فائدہ۔۔؟

    • بلاول نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے ساٹھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں لیکن یہ بھی تو دیکھیں سکول نہ جانے سے انکی عصمت دری بھی تو نہیں ہوئی ؟ اس لحاظ سے صوبہ سندھ سب سے آگے ہے

  • So what,Bhai school nahi jatey to kya howa, Bhutto,benazir k banaey howe Mazaro per to jate hein na, aur waha already dead logo ko zor zor se nare laga k kehte hein zinda hai bhutto zinda hai. aur in k maan baap ko school bhejne ke fikar nahi hoti PPPP k jalso per to bhejte hein na, jaha se ye her bar 200 se 400 kama lete hein, kiu in k rozgar per laat marne per tule ho. Aur jab b koi b bara SAAIE in k village aata hai thori bohat khiraat de deta hai, kya ye sab kaafi nahi?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >