سنگدل شوہر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کی ماں کو آگ لگا دی

سنگدل شوہر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کی ماں کو آگ لگا دی

لاہور میں سنگدل شوہر نے گھریلو ناچاقی کے باعث تین بچوں کی ماں کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آیا، شوہر نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال کے برن سینٹر میں دم توڑ گئی۔

ملزم نے گھر والوں کی مدد سے بیوی کو آگ لگائی۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ گڑیا کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شہزاد اس سے قبل بھی متعدد بار اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا چکا تھا، گڑیا صرف اپنے بچوں کی خاطر ظلم برداشت کر رہی تھی۔

ہربنس پورہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی سلیم کی مدعیت میں ملزم شہزاد اور اس کے ساتھی اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم شہزاد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>