پانی ذخیرہ کرنےکےمثبت نتائج آنےلگے،وزیراعظم کا خوشی کا اظہار

پانی ذخیرہ کرنےکےمثبت نتائج آنےلگے،وزیراعظم کا خوشی کا اظہار

وزیراعظم نے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تحفظِ آب کی ہماری پالیسیز کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نےمؤثر واٹر ریسائیکلنگ پالیسیز،نئےایکویفرچارجز، بارش کے پانی کے زیرِ زمین ذخائر، ٹائیمڈ ویل پمپنگ اور دیگر ٹارگیٹڈ ایکشنز سے1980کے بعد پہلی مرتبہ لاہور کےزیرِ زمین پانی کی سطح کومزید گرنے سےروک لیا ہے۔

گذشتہ سال پنجاب حکومت نے زیر زمین پانی جمع کرکے اسے پارکوں میں پودوں اور گھاس کے لیےاستعمال کرنے کی حکمت عملی بنائی۔

صرف لاہور میں 14لاکھ گیلن پانی جمع کرنے کی صلاحیت رکھنے والے زیر زمین ٹینک میں پانی جمع کرنا شروع کیا،یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جسے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور واسا نے مل کر بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ 1960 سے 2018 تک مسلسل لاہور کےزیر زمین پانی کی سطح ایک میٹر سالانہ کم ہو رہی تھی۔ سالانہ سائنٹیفک سٹڈی کےمطابق پچھلے 2 سالوں سے زیر زمین پانی کی سطح کم نہیں ہوئی اس کامیابی میں ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور مختلف پالیسیز میں بہتری لانا شامل ہیں جس کےحوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد واسا ٹیوب ویلز کے غیر ضروری استعمال اور اوقات کار میں کمی لائی گئی، پرائیویٹ ٹیوب ویلز پر فیس اور لائسنس کی شرط عائد کی گئی، عدالتی رہنمائی کے مطابق واٹر ریسائیکلنگ پالیسیز لائی گئیں، انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس سمیت دیگر غیر روایتی اقدامات شروع کیے گئے۔

اس کے علاوہ لاہور میں Surface Water Treatment Plant اور نیا Water Metering System لگانے کا عمل بھی انشاءاللہ جلد شروع ہو جائے گا۔ لاہور شہر سے گندے نالوں کے ذریعے راوی میں پھینکے جانے والے پانی کو صاف کرنے کے لیے 4 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لیے بھی اس سال بجٹ رکھا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >