کامران خان نے سندھ سے متعلق فواد چودھری کے بیان کو خواب قرار دے دیا

کامران خان نے سندھ سے متعلق فواد چودھری کے بیان کو خواب قرار دے دیا

سینئر اینکر پرسن کامران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے سندھ میں آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہونے کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فواد بھائی فی الحال خواب ہے، یہاں دور دور تک PTI اسکے منتخب نمائندوں کا وجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کے سب سے بڑے دشمن ہی اس وقت سندھ پر راج کر رہے ہیں، ان کے دن بھی تھوڑے ہیں، یہ آخری بار ہے جو پیپلز پارٹی نے الیکشن لڑ لیا اور کامیاب ہو گئے، انشاء ﷲ وزیراعظم عمران خان صاحب خود آئندہ آنیوالے الیکشن کی مہم کے لئے کراچی آئیں گے۔ سندھ میں اگلی حکومت انشاءﷲ پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔

وفاقی وزیر کے اس بیان پر سینئر اینکر کامران خان نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں جواب دیا، ‘فواد بھائی فی الحال خواب ہے کراچی میں پیدا ہونے والے 30 سال سے زائد عرصے سے یہاں پر صحافت کرنے والے ادنیٰ صحافی کی حیثیت سے عرض ہے آپ سمیت خان صاحب سن لیں کراچی آپ سے سخت ناراض اور مایوس ہے۔ یہاں دور دور تک PTI اسکے منتخب نمائندوں کا وجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 9 ماہ سے  تو کراچی بھی  نہیں آئے۔

  • Koi baat nahi Kamran khan sahib, jis tarah 2018 may karachi ka election army nay jitway ker diya tha pti ko, bilkul isi tarah 2023 ka election us waqt army jitwa ker pti ko daigi. why ru surprised on fat pig fawad’s claim?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >