وزیر اعظم عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی حکومت ملنی چاہئے:اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان

 

پاکستان کے مایہ ناز اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اگلے 5 سال بھی حکومت ملنی چاہیے۔

پی ایس ایل کی نشریات کور کرنے والے پروگرام جشن کرکٹ میں جہانگیر خان نے کہا وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کو ٹیم اچھی نہیں ملی مگر انہیں وزیراعظم کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں ہے۔

پروگرام میں شامل دیگر شرکاء میں شعیب اختر، عبدالرزاق، سکندر بخت بھی شامل تھے جن میں بیشتر نے جہانگیر خان کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ وہ بھی موجودہ حکومت سے متعلق اسی طرح سوچتے ہیں۔

دوسری جانب پروگرام میں شامل علی میر نے جاوید میانداد کا ایک پرستار بن کر سب کے چہروں پر خوب ہنسی بکھیری۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >