اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں، بھٹک گیا تھا، گرفتار ملزم عزیر الرحمان کا اعتراف جرم

لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا، اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں ، میں بھٹک گیا تھا۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزم عزیز الرحمٰن نے انکشاف کیا کہ وہ ویڈیو میری ہی ہے جو طالب علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی اور میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم مفتی عزیز کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا اور پریشان تھا، میرے بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بتانے سے منع کیا مگر طالب علم صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی۔

مفتی عزیز الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مدرسے کے منتظمین اور مہتمم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے اور میں مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لئے ویڈیو بیان جاری کیا۔

ملزم عزیزا لرحمٰن نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاؤن شپ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس قیام کرتا رہا، میری اور بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوئی۔

عزیزا لرحمٰن نے بتایا کہ جب میں میانوالی میں روپوش تھا تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

بدفعلی کے جرم میں نامزد ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لئے ٹاؤن شپ کے علاقے میں پولیس نے چھا پہ مارا لیکن ملزم پہلے ہی فرار ہوگیا تھا۔ملزم مفتی عزیز اپنے تین بیٹوں سمیت وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن 2 روز بعد ہی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر میانوالی سے گرفتار کرلیا۔

      • Sir, there should be no madrassas, as simple as that, there should be no private mosques.
        There should only be government run schools and government run mosques, where only government appointed people can be Imams and teachers. We have so many Masters graduates in subjects like sociology, islamiyat, literature, history etc etc. Train them give them jobs as teachers and imams. When there is a check from Government and finances are controlled, then it would be hard for these molvis to blackmail and misuse their street power.

  • بھٹک گیا تھا جیسے 14 سال کے بچے ہو؟

    اور قرآن پہ جھوٹی قسمیں کھائی تھیں وہ کیا بکواس تھا بیشرم آدمی۔۔۔ ؟

    اگر اتنی چڑھی تھی تو حدیث کی رو سے روزے رکھتے۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >