ناروال :طالبات کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ناروال میں طالبات کو بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔۔ ملزمان نمبر لگوانے کا جھانسہ دیکر طالبات کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ناروال کی تحصیل ظفر وال کے ایک نجی سکول کے مالک کا بیٹا اور اسکا دوست سکول میں آنیوالی طالبات اور خواتین ٹیچرز کو اجتماعی زیادتی بناکر انکی ویڈیوز بناتا اور انہیں بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رقم بٹورتا۔

رقم نہ ملنے کی صورت میں متاثرہ طالبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی جاتیں۔پولیس کے مطابق ان دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

نجی چینل کے مطابق یہ دونوں افراد طالبات کو میٹرک میں نمبر لگوانے کا جھانسہ دیکر دھوکے سے بلاتے اور زیادتی کا نشانہ بناکر ان سے رقم بٹورتے۔

اہل علاقہ کے مطابق سکول کا مالک اور اسکا بیٹا بااثر ہیں جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ اور افسران خاموش ہیں۔

مقامی افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ان حرامیوں کو سرعام کھڑا کرکے نئے پولیس والوں کو کہو ان پرنشانہ بنانا سیکھو ان کی ٹانگوں پر فائرنگ کرو تاکہ جلدی نہ مریں حرامی انڈین فلموں کو دیکھ دیکھ کر بدمعاش بنے ہوے ہیں۔ ان کو یہ نہٰیں پتا کہ پاکستانی پولیس کا انتظار نہیں کرتے کوی لڑکی اپنے بھای کو بتا دیتی تو وہ ان کو بھاگنے بھی نہ دیتا اور قتل کردیتا پولیس نے بھاگنے کا پورا موقع دے دیا ہوگا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >