عدالت نے ایف آئی اے کو حمزہ شہباز اور شہبازشریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

شریف خاندان کو ایک اور ریلیف ۔۔ عدالت نے ایف آئی اے کو حمزہ شہباز اور شہبازشریف کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے

اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے مالیاتی اسکینڈل میں طلب کر رکھا ہے، ایف آئی اے کو مکمل ریکارڈ فراہم کر چکے ہیں۔

حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے ضمانت منظور کرے۔

سیشن کورٹ نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں اور عدالت نے ایف آئی اے کو 10جولائی تک گرفتاری سےروک دیا

عدالت نے دونوں کو 10، 10 لاکھ مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز 24 جون جبکہ شہبازشریف کو 22 جون کو ایف آئی اے نے شوگر اسکینڈل میں تفتیش کیلئے طلب کررکھا ہے جس پر شہبازشریف فیملی نے وکلاء سے مشورہ کیا تو کچھ وکلاء نے انہیں ضمانت قبل از گرفتاری کا مشورہ دیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >