وزیراعظم عمران خان کا دورہ برطانیہ ملتوی ہونے کی وجہ کیا بنی؟

وزیراعظم عمران خان کا جولائی میں دورہ برطانیہ ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو حال ہی میں برطانوی ہم منصب نے دورے کی دعوت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ برطانیہ جولائی میں کرنا تھا لیکن اب وزیراعظم کا دورۂ برطانیہ رواں سال کے آخر تک شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر دورہ برطانیہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت حال ہی میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی۔بورس جانسن نے وزیراعظم کو آئندہ ماہ ہونےوالی پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لئے مدعو کیا تھا۔

دورہ برطانیہ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرنا تھا اور اہم امور پر پیشرفت بھی متوقع تھی۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرحدپار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا، امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >