معاشی ترقی کیلئے مہنگائی ضروری ہے، پرویز خٹک کی انوکھی منطق

معاشی ترقی کیلئے مہنگائی ضروری ہے، پرویز خٹک کی انوکھی منطق

قومی اسمبلی  میں موجود اراکین کے اس وقت قہقے چھوٹ گئے جب وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ  ملک میں کہیں بھی غربت نہیں ہے، جس ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی وہ ملک معاشی طور پر رک جائے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  قومی اسمبلی میں تقریر  کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع ایک نئی منطق لے آئے، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی وہ ملک رک جائے گا، نہ کاروبار ہوگا نہ ہی کوئی صنعت چلےگی، نہ کوئی اگائے گا تو ملک کیسے چلے گا۔

انہوں نے اسی پر ہی بس نہیں کی  بلکہ اپنی منطق کو  ثابت کرنے کیلئے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  امریکہ، یورپ سمیت پوری دنیا میں مہنگائی ہے،  یہ پراپیگنڈہ جھوٹا ہے کہ ملک میں غربت ہے یا لوگ بھوکے سوتےہیں ، میرے صوبے میں آکر کوئی کچا مکان دکھا دو تو میں مان جاؤں گا کہ ملک پیچھے جارہا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جب 38 سال قبل میں سیاست میں آیا تو میرے علاقے سمیت تمام گاؤں کچے مکانات پر مشتمل تھے آج وہاں کوئی کچا مکان نہیں ہے، پہلے کسی کے پاس سواریاں نہیں تھیں ، موٹر سائیکلیں گاڑیاں نہیں تھیں آج ہر ایک بہتر زندگی گزاررہا ہے، کہاں ہے غربت؟

وفاقی وزیردفاع کی ایسی دلیلوں اور منطقوں پر ایوان میں اپوزیشن سمیت حکومتی اراکین کے بھی قہقے چھوٹ گئے ، ایک حکومت رکن نے پرویز خٹک کی تصیح کرتے ہوئے لقمہ دیا کہ کرک میں غربت ہے جس پر پرویز خٹک نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ہوگی مگر میرے ملک میں نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے اپوزیشن پر وار کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ شہباز شریف مجھ سے مناظرہ کرلیں  ان کی 30 سالہ کارکردگی اور میری 8 سالہ کاکردگی کا موازنہ کرلیں، اگر انہوں نے پرفارمنس دی ہوتی تو پنجاب  کے عوام انہیں مسترد نہ کرتے، عمران خان کو بلیک میل کرنے کی اپوزیشن کی سازش ناکام رہے گی، اپوزیشن ہم پر تنقید تو ایسے کرتی ہے جیسے ان کے دور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی تھیں۔

  • اسمیں کیا انوکھی منطق یے؟ معیشت اسی طرح چلتی ہے۔۔ تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک خاص مقدار سے مہنگائی کی جاتی ہے ۔۔

  • This son of a bitch destroyed PTI by promoting nepotism. His son in law was notorious for accepting kick backs. Pencil Khattak has no ideology. Just count the number of parties this guy has changed. Face Palm for him. Good that IK did not give him an important ministry. His lust for power is endless. Because of this shit bag a decent person like Atif was not made CM but some dumbo in shape of Buzdar plus was imposed upon us. Lanat beshamar Lanat is pe aur is ki kanjar panay pe.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >