اختیارات کا ناجائز استعمال،وزیراعظم کی اےآئی جی حیدرآباد کے خلاف کارروائی کی ہدایت

   اختیارات کا ناجائز استعمال،وزیراعظم کی اےآئی جی حیدرآباد کے خلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک خط میں اے آئی جی حیدرآباد جمیل احمد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ ڈاکٹر جمیل مالی و اخلاقی بدعنوانیوں ، اختیارات کےناجائز استعمال اور دیگر غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ڈاکٹر جمیل 15 ضلعوں سے 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتا ہے ، پوسٹنگز ، ٹرانسفر سے ہونے والی کمائی اس سے الگ ہے، ڈاکٹر جمیل نےسرکٹ ہاؤس نے مبینہ طور پر تین کمروں پر قبضہ بھی کررکھا ہے۔

خط میں وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر جمیل کے 2 بیٹے اپنے والے کے عہدے کا ناجائز استعمال کرنے اور سرکٹ ہاؤس کے رہائشی علاقےمیں فائرنگ کی مشقیں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

ان الزامات کی روشنی میں عمران خان نے خط میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے پولیس افسر کے خلاف سول سرونٹس رولز 2020 کی شق18(2) کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >