قادر مندو خیل،فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر مندو خیل نے نجی چینل کے پروگرام کے دوران تلخ کلامی اور تھپڑ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے عدالت سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم این اے قادر مندوخیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا، فردوس عاشق اعوان نے ان کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا، ‘میں بمشکل وہاں سے اپنی جان بچا کر نکلا، واقعے سے میرے ووٹرز اور اہلخانہ کو شدید صدمہ پہنچا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ 9 جون کی رات نجی نیوز چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل میں شدید گرما گرمی ہوئی، بعد ازاں دونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >