ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

3افراد کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور اس کی 8 سالہ بہن کے ساتھ بھی زیادتی کی کوشش۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کےعلاقے چک نمبر 324 ج ب پیڑا میں 3 نوجوانوں نے 15 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ ملزمان نے لڑکی کی 8 سالہ بہن کے ساتھ بھی زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس نے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کے خلاف لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ تینوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دونوں لڑکیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، طبی معائنے کی رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >