پالتو کتوں کا واک کرنے والے شہری پر حملہ،شہری شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پالتو کتوں کا واک کرنے والے شہری پر حملہ،شہری شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

کراچی میں آوارہ کتوں کے بعد پالتو کتے بھی شہریوں کے لیےعذاب بن گئے، ڈیفنس فیز 6 میں 2 پالتو کتوں نے شہری پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6خیابان راحت وسحر میں 2 پالتو کتوں نے ایڈوکیٹ مرزا اختر علی پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کم عمر نوجوان کتوں کو قابو نہ کرسکا جبکہ حملے کے بعد ملازم کتوں کو لے جاتے ہیں لیکن زخمی شہری کو سڑک پر ہی چھوڑ جاتے ہیں۔

متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا چار گھنٹے کا آپریشن کرنا پڑا کیونکہ اس خوفناک واقعے میں اس کے بازو اور پسلیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔

درخشاں تھانے کی پولیس نے کتوں کے مالک کےخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمے میں کتوں کے دو رکھوالوں فہد اور علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فہد اور علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کتوں کے مالک نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے۔

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ساتھی وکیل مرزا اختر علی پر کتوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے واقعے کی مکمل انکوائری کرواکر ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • انا لله وانا اليه راجعون. Such a tragic incident. I see people carrying their dogs every day here in Islamabad. And they barely control their dogs.

    There must be some laws about that.

    On the other hand, I feel our all judiciary needs to be treated by such dogs.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >