پاکستان سے کینیڈا براہ راست پروازوں پر پابندی ختم

 

کینیڈین حکومت نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرکینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغبراء نے اپنے بیان میں کہا کہ  ہماری حکومت نے اعلان کیا ہے پاک کینیڈا سفری پابندیوں کو ختم کیا جارہا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کے پبلک پیلتھ ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت  اور کینیڈا کے درمیان پروازوں پر عائد پابندیوں کو مزید ایک ماہ کیلئے  قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بھارت سے21 جولائی 2021 تک فضائی رابطہ معطل رہے گا۔

پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر وینڈی گیلمور نے اس خبر کو خوش آئند قرار دیا اور اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں کورونا کی کنٹرول صورتحال کے بعد  پاکستان ایئر لائنز کینیڈا کیلئے براہ راست پروازوں کو جلد بحال کرسکے گی۔

انہوں نے کہا تاہم یہ سہولت صرف اہل مسافروں کیلئے ہوگی جس کی تفصیلات کینیڈین ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

یادرہے کہ رواں برس 22 اپریل کو کینیڈا نے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 دن کیلئے پابندی عائد کردی تھی جس میں 22 مئی 2021 کو مزید کیلئے  توسیع کردی گئی تھی، تاہم ایک ماہ گزرنے کے بعد کینیڈین حکومت نے بھارت پر اس پابندی کو مزید ایک ماہ کیلئے برقرار رکھا ہے اور پاکستان سے براہ راست پروازوں کو بحال کردیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >