جب سے ہم نے آسانیاں پیدا کیں،آپ کو کیا فائدہ ہوا؟وزیر اعظم کا بلڈرز سے سوال

وزیراعظم عمران خان نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیو بلیو ایریا کا دورہ کیا اور  بلڈرز سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   وزیراعظم عمران خان نے نیوبلیو ایریا کے دورے کے موقعہ پر تعمیراتی منصوبوں کو جائزہ لیا اور ان کے بلڈرز سے ملاقات کی، وزیراعظم نے اسلام آباد میں بے ہنگم پھیلاؤ سے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھیلاؤ سے صفائی، سیوریج اور آلودگی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے نیو بلیو ایریا کے دورے اور جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بلڈرز سے ملاقات اور بات چیت

Posted by Prime Minister's Office of Pakistan on Monday, June 21, 2021

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جتنی اونچی عمارتیں بنیں گی  پھیلاؤ اتنا ہی کم ہوگا، ہم ہائی رائز بلڈنگز بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مسائل کے  حل کیلئے بلڈرز سے باقاعدہ ملاقاتیں کروں تاہم مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کو ممکن بنایا جاسکے،اس موقعہ پر وزیراعظم نے بلڈرز سے دریافت کیا کہ حکومت کی تعمیراتی شعبے سے متعلق پالیسیوں سے بلڈرز کو کس حد تک فائدہ پہنچا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے اس سوال کے جواب میں بلڈرز کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے ٹیکس میں 5 فیصد کی کمی سے بلڈرز کو کافی ریلیف ملا ہے۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>