قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہو ؟ حریم شاہ عزیزالرحمان پر برہم

مفتی عزیزالرحمان کی جانب سے طالبعلم سے بدفعالی کے واقعے کیخلاف تنقید کا سلسلہ جاری ہے، متنازع ویڈیو اور بیانات سے خبروں میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ بھی عزیزالرحمان کیخلاف پھٹ پڑیں،انسٹاگرام پرویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت ہی دُکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنتِ رسول سجا کر طالبعلموں سے بدفعلی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

حریم شاہ نے مزید لکھا کہ کیا یہ قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہیں کہ جب پتھروں کی بارش ہوئی تھی
ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے ہیں، ایسے لوگوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کسی اور میں ایسی ہمت نہ ہو کہ وہ سنتِ رسولﷺ چہرے پر سجا کر ایسی حرکت کرے،حریم شاہ نے غصے میں مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔

مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو طالبعلم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی تھی،پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا،

بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایااور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا لیکن صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی،مفتی نے بتایا کہ مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔

مفتی عزیز نے انکشاف کیا کہ میری فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا، اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں،مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

  • بی بی حریم شاہ، آپ تو قومِ لوط کی بات نہ ہی کرو تو اچھا ہے، پہلے اپنی اصلاح کرو پھر دوسروں کو اصلاحی لیکچر دو

  • بی بی رحیم شاہ ۔ کمال کرتی ہیں آپ مفتی عبدالقوی کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا ۔ اس وقت تو آپ کو کوئی خیال نہ آیا بیان بازی کا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >