چیف جسٹس کیخلاف پی پی رہنما کی تقریر پر سپریم کورٹ ان ایکشن

سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر پر از خود نوٹس لے لیا، مقامی رہنما مسعودالرحمان عباسی کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا،سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی چیف جسٹس کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنے پر پارٹی کے مقامی رہنما کو شوکاز نوٹس دے دیا گیا،پارٹی ذرائع کے مطابق مقامی عہدیدارکے خلاف جواب ملنے کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مقامی رہنما مسعودالرحمان عباسی نے ویڈیو میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کیلئے نازیبا زبان استعمال کی،ویڈیو سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مسعود الرحمان کے خلاف لیے جانے والے توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت مقرر کی۔

  • when some one tried to show them mirror then somoto wow. This judge said when he took oath that i will never take somoto but when happened to him then felt like fish without water.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >