خوشاب کا گاؤں پیلو وینس، لینڈ آف ججز ، لٹریسی ریٹ بھی 100 فیصد

ویسے تو پاکستان میں نایاب اور منفرد چیزوں کی کمی نہیں لیکن یہ بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں کا لٹریسی ریٹ 100 فیصد ہے اور اسے لینڈ آف ججز بھی کہا جاتا ہے،

خوشاب کی تحصیل نور پور تھل کا 32 ہزار ایکڑ رقبہ اور 20 ہزار کی آبادی پر مشتمل گاؤں پیلو وینس بنیادی سہولیات سے محروم ہے لیکن گاؤں کا کوئی ایک بھی شخص ایسانہیں ہے جو تعلیم یافتہ نہ ہو۔

پیلو وینس کو علاقے کے لوگ لینڈ آف ججز اس لئے کہتے ہیں کہ کیونکہ گاؤں کے 20 سے زائد لوگ عدالتوں میں بطور ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں،

جب کہ ایک درجن سے زائد لوگ سی ایس پی اور ایف بی آر سمیت دیگر سرکاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کررہے ہیں،۔ گاؤں کے 80 سے زائد وکلاء اور درجنوں اساتذہ مقابلہ کے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ گاؤں مذہبی ہم آہنگی کا گہوارہ بھی ہے۔

گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اچھے اساتذہ میسر آئے، تعلیم کے شوق نے گاؤں کے مکینوں کو غربت کے باوجود اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا،پیلو وینس کے لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے،کالا چنا اور گندم علاقے کی واحد فصلیں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >