ایف آئی اے کے زیر حراست انسانی اسمگلنگ کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک، 4 اہلکار معطل

ایف آئی اے کے زیر حراست انسانی اسمگلنگ کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک، 4 اہلکار معطل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں زیر حراست ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا، واقعہ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارہ کہو کا رہائشی عامر حفیظ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے زیر تفتیش تھا جہاں ملزم کے خلاف شہری سے 18 لاکھ روپے لیکر اسے کینیڈا بھجوانے کی تفتیش کی جارہی تھی۔

ملزم کو سب انسپکٹر کاشف علوی نے گرفتار کیا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لےکر تحقیقات کے لئے تین دن کا ریمانڈ لے رکھا تھا۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کے حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ملزم جس حوالات میں بند تھا وہاں چار سے پانچ دیگر ملزمان بھی تھے۔ ملزم کی موت کی وجہ تشدد سے نہیں ہوئی بلکہ اس نے خودکشی کی ہے۔

حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ایف آئی اے کے چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان نے جوڈیشل انکوائری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے ملزم عامر حفیظ کے خلاف شہری سے 18 لاکھ روپے لیکر اسے کینیڈا بھجوانے کی انکوائری کررہا تھا جبکہ ملزم کو چند روز قبل اسلام آباد پولیس نے بھی مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>