اسلم خان پی آئی اے کے نئے چیئرمین تعینات

اسلم خان پی آئی اے کے نئے چیئرمین تعینات

وفاقی کابینہ نے اسلم خان کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لئے منظوری دی۔

اس کے علاوہ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، اجلاس میں مممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کامعاملہ مؤخر کیاگیاہے اور لکسمبرگ کیساتھ دوہری شہریت کے معاہدے، پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل2021 اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کےایگزیکٹو ڈائریکٹر کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے موٹرویز اور ملکی ہوائی اڈے گروی رکھنے کی منظوری دیدی ہے ، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ، سکھر پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

سرکاری اراضی پر قبضے کےخلاف موثر قانون سازی کے لیے بل لارہے ہیں، پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021 کی منظوری دے دی ، سپریم کورٹ ا سٹاف ہاؤسنگ کالونی کے لیے کمیٹی تشکیل دی دے ، عاصم رؤف کی بطور چیئرمین ڈریپ مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ، کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ پچھلے سال اسلم خان کو پی آئی اے سی ایل بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ تین دہائیوں پر مشتمل کثیر جہتی ایئر لائن تجربہ کے بعد ، اسلم خان نے 14 سال تک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >