اداکار ہارون شاہد بھی وزیراعظم عمران خان کے بیان کی حمایت میں سامنے آگئے

اداکار ہارون شاہد بھی وزیراعظم عمران خان کے بیان کی حمایت میں سامنے آگئے

نوجوان اداکار ہارون شاہد نے وزیراعظم عمران خان کی خواتین کے لباس سے متعلق بیان کی حمایت کرتے ہوئے اس پر دلیل پیش کی ہے اور اپنا نقطہ نظر سامنے رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان  نے گزشتہ دنوں  ایک امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مرد روبوٹ نہیں ہیں جب خواتین کم لباس پہنیں گی اورمردوں کے پاس جانے کی کوئی جگہ نہیں ہوگی تو ایسی صورتحال کے نتائج مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر ایک بحث کا آغاز ہوگیا اور وزیراعظم پر جنسی واقعات کا ذمہ دار  خواتین کو ٹھہرائے جانے کا الزام بھی لگ گیا، ایسے میں حکومتی اراکین اور ترجمانوں کی جانب سے وضاحتیں بھی دی گئی مگر وزیراعظم  کو اس بیان پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسی دوران اداکار ہارون شاہد اس بحث میں شامل ہوئے اور انہوں نے اس موضوع پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا جو کہ وزیراعظم کے بیان کی مخالفت کرنے والوں کیلئے کافی ثابت ہوسکتا ہے اگر اسے کھلے دماغ سے سمجھنے کی کوشش کی جائے۔

ہارون شاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ” میں اکثر سنتا ہوں کہ قوانین بنائے جائیں تاکہ جنسی زیادتی اور استحصال کے واقعات میں کمی لائی جاسکے، مگر جب آپ ایسے لوگوں کو یہ بتاتے ہیں کہ قرآن اور احادیث میں اس حوالے سے پہلے ہی قوانین موجود ہیں "۔

ہارون شاہد نے کہا کہ” جیسے ہی قرآن و سنت کا نام لیا جاتا ہے ایسے لوگ آپ پر  خواتین کو جنسی زیادتی کا ذمہ دار ٹھہرانے کا الزام عائد کردیتے ہیں”۔

ہارون شاہد کا اشارہ وزیراعظم کے بیان کی  جانب تھا کہ وزیراعظم نے خواتین کے لباس سے متعلق جو بات کی وہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے عین مطابق تھی، جب آپ کسی معاشرے میں جنسی زیادتی کے واقعات پرقرآن کی روشنی میں قانون سازی کی بات کرتے ہیں تو پہلے معاشرے کو قرآنی تعلیمات کی روشنی میں استوار کریں اور پھر سزائیں بھی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں طے کی جائیں گی۔

  • he is right women is responsible and media is responsible for this molestation cheap third class media females dressings their cheap movements make our society wrong banned media youtube porn videos


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >