پنجاب یونیورسٹی:طلبا تنظیم کے ناظم کیلئے لائی گئی شراب کی بوتلیں گیٹ پر پکڑی گئیں

پنجاب یونیورسٹی:طلبا تنظیم کے ناظم کیلئے لائی گئی شراب کی بوتلیں گیٹ پر پکڑی گئیں

پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ پر موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی شراب کی 20 بوتلیں برآمد ہوئیں ، پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ مبینہ طور پر شراب ناظم طلباء تنظیم نے منگوائی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں نے یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 1 پر مشکوک طریقے سے ایک بیگ لےجاتے موٹر سائیکل سوار کو روکا، دوران تلاشی بیگ میں سے 20 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پوچھ گچھ کے دوران موٹرسائیکل سوار نے بتایا کہ شراب کی بوتلیں ناظم طلباء تنظیم کیلئے اس کے ہوسٹل لے کر جارہا تھا، انکشاف کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کیلئےپولیس اور اس طلباء تنظیم کے سربراہ کو طلب کرلیا ۔

پولیس نے موٹر سائیکل سوار اور ناظم طلباء تنظیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، انتظامیہ جامعہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ کے بغیر یونیورسٹی کی حدود میں کوئی بھی گاڑی داخل نہیں ہوسکے گی۔

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے موٹر سائیکل سوار کو پکڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جنہوں نے اپنے فرائض احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے شراب کو جامعہ کی حدود لانے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

  • Once I read a survey in newspaper that around 4 crore people drink in Pakistan and nearly everyone drinks in Sindh. So if we take out half population of Pakistan who are women, then out of rest 10 crore male, there must be about 5/6 crore under 18. This means nearly every second male drinks alcohol in Pakistan.

    Why is there a ban if so many people are drinking anyways. Trust me, whoever wants to drink in Pakistan, he or she will get it and drink it as well. We are only giving police a chance for corruption and wasting an opportunity to tax people. Just make it legal and impose good taxes on it and also on cigarettes.

  • Lakh di lanat hai…yeh konsay mulasman oer konsay Pakistani hain…sharab oer degar manshiyaat are the biggest reson behind violance and assualt against women and children…this must be stopped..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >