ملک میں آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ،فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

ملک میں آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ،فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

گندم پر نئے اور اضافی ٹیکس لگائے جانے کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فلورملزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد یوسف کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت ابتدائی طور پر دو روزہ ہڑتال کی جائے گی۔ فلورملز ایسوسی ایشن نے کل سے گندم کی واشنگ بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ 24 اور25 جون سے گندم کی گرائینڈنگ بندکر دی جائے گی، بازار کو سپلائی بھی بند کردیں گے۔ ایسوسی ایشن چیئرمین نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اگر حکومت نے رابطہ نہیں کیا تو 30 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

حکومت سے ملز پر ٹرن اوورٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلورملز ایسوسی ایشن نے گندم کے چوکر پر 17 فیصد سیل ٹیکس بھی ماننے سے انکار کردیا۔

چودھری محمد یوسف نے کہا کہ آٹے پر چوکر ٹیکس عائد کیا گیا تو قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے گندم کی مصنوعات اور چوکر پر ٹیکس عائد نہیں کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >