سماء ٹی وی پی ٹی آئی رہنما علیم خان خرید رہے ہیں؟افواہیں زیرگردش

سماء ٹی وی کے مالکان تبدیل ہونے والے ہیں،افواہیں سامنے آرہی ہیں، افواہ ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی سما ٹی وی خریدنے کیلئے بات چیت جاری ہے،

معاہدہ بھی طے پاگیا،متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ جزوی قبضے کیلئے تین سے چار ارب کا معاہدہ ہوا ہے،سماء کے ملازمین نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ٹیم نے سماء کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا ہے لیکن آخری فیصلے کے بارے میں نہیں جانتے۔

دوسری جانب لاہور سے ایک اور اعلی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اس معاہدے کی تصدیق کردی اور کہا کہ علیم خان سماء ٹی وی کے مالک ہیں، حالیہ دنوں میں میڈیا انڈسٹری میں یہ ایک طرح کا معاہدہ ہوگا

،ماہرین کا کہنا ہے کہ سماء ٹی وی نے آئندہ چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی معاملات بہتر بنانے کے لئے مالکان تبدیل کئے، سماء انتظامیہ اور علیم خان کی جانب سے اعلان باقی ہے،سماء ٹی وی پاکستان کے ٹاپ چینلز میں شامل ہے،جس کی نیوز اور پروگرام پر ناظرین کا بھرپور اعتماد ہے،سماء ٹی وی کی بنیاد 2007 میں رکھی گئی تھی اور جاگ براڈکاسٹنگ سسٹم لمیٹڈ کی ملکیت تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >