والدین سے شکایت کرنے پر طالبہ کا پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ

والدین سے شکایت کرنے پر طالبہ کا پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ

جہلم میں ایک سکول کی طالبہ نے والدین سے سگریٹ کی شکایت کرنے پر اسکول کی پرنسپل پر تیز دھار سے حملہ کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  پنجاب کے شہر جہلم کے  گورنمنٹ  ہائی اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا،   پرنسپل کو زخمی کرکے فرار ہوتے ہوئے طالبہ دیگر اسکول ٹیچرز کو دھمکیاں  بھی دیتی رہی۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق   طالبہ کے بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہوا تھا جس پر اس کے والدین کو آگاہ کرکے بچی کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

والدین کو شکایت پر شدید رنج کا شکار طالبہ نے اسکول پرنسپل کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا جس کی وجہ سے پرنسپل زخمی ہوگئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں دو سال قبل ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں والدین کو شکایت لگانے پر  نویں جماعت کے طالب علم نے اسکول پرنسپل کو قتل اور اس کی بہن کو زخمی کردیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >