من گھڑت الزامات،وزیراعلیٰ پنجاب کا عظمیٰ بخاری کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے پر 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عظمیٰ بخاری کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے جس میں عثمان بزدار اور ان کے پرنسپل سیکرٹری پر بے بنیاد الزامات پر 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری اپنے الزامات پر 14 روز میں جواب جمع کرائیں اور معافی مانگیں ورنہ 25 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔ جس کے لیے انہیں قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عظمیٰ بخاری کو بھیجے جانے والے نوٹس کے ساتھ عظمیٰ بخاری کی اس پریس کانفرنس کا متن بھی بھیجوایا گیا ہے جس مین انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف الزامات لگائے تھے۔

یاد رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنی پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ آفس پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے پیسے لینے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>