شیخوپورہ میں دکان کے کرائے کی بولی ماہانہ سوا ارب روپے،وزیراعظم کا نوٹس

شیخوپورہ میں دکان کے کرائے کی بولی سوا ارب روپے،وزیراعظم کا نوٹس

شیخوپورہ میں تاجروں کی دھڑے بندی اور مقامی رنجشوں کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔

مرکزی انجمن تاجران کے ایک گروپ کے وائس چیئرمین چوہدری احمد خورشید کی مین بازار میں واقع الیکٹرانکس کی دکان کے کرائے کی بولی نے حدیں عبور کرلیں۔

تاجروں نے دکان کےکرائے کی بولی ایک ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچائی تو وزیراعظم عمران خان نے فوری ایکشن لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے تاجر احمد خورشید چوہدری کی دکان کے ماہانہ کرایہ کی بولی ایک ارب 25 کروڑ تک لیجانے کے معاملے کی رپورٹ صوبائی حکومت سے طلب کرلی،رپورٹ سٹیزن پورٹل پر شیخوپورہ کے تاجروں کی شکایات پر مانگی گئی ہے۔

شکایات میں کہا گیا کہ شیخوپورہ میں میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی نیلامی کے موقع پر تاجروں کو پریشان اور ہراساں کیا جارہاہے،انتظامیہ نے اپنے بندے کھڑے کرکے بولی لگوائی،یہ بولی مقامی شہری زبیر انور نے لگائی اور انہوں نے زر ضمانت کےطورپر 50 ہزار روپے بھی جمع کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ویڈیو : شیخوپورہ میں ایک دکان کی سوا ارب روپے ماہانہ کرائے کی بولی،آخر وجہ کیا؟

بولی دہندہ نے رقم جمع نہ کرائی تو 50ہزار روپے ضبط کر لیے جائیں گے،دکان کا موجودہ کرایہ صرف 22 ہزار روپے ماہانہ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >